recent posts

banner image

ہر شام شفق پر میں بھٹکوں ___ہر رات ستارہ ہو جاؤں

ہر شام شفق پر میں بھٹکوں ___ہر رات ستارہ ہو جاؤں
جو کنکر بن کر چبھتا ہے ___ وہ خواب تمہارا ہو جاؤں


مرے اشک تمہاری آنکھوں میں___ اک روز کبھی رستہ پا لیں
تم ڈوب کے مجھ میں یوں ابھرو ___ میں ندی کنارہ ہو جاؤں


پھر قطرہ قطرہ بہہ جائے تری باتوں سے ___تری آنکھوں سے
ترا دل ایسے پانی کر دوں ____میں برف انگارہ ہو جاؤں


تم جب جب اس کو دیکھو گے ___اک کرب سا دل کو کاٹے گا
ہر شب آنگن سے یوں گزروں ___ میں ٹوٹتا تارا ہو جاؤں


تم بات کرو گے جینے کی ___تم مجھ سے خود کو مانگو گے
میں گونگی بہری موجوں کا ____بے رحم سا دھارا ہو جاؤں


تو لاکھ بسانا چاہے بھی ___تو کوئی نہ اس میں آئے گا
ترے دل کی اجڑی بستی کا _______برباد نظارہ ہو جاؤں


پھر ڈھونڈو گے جب کھودو گے___ اور آخر اک دن رو دو گے
تم کبھی نہ جس کو بھر پاؤ ___ایسا میں خسارہ ہو جاؤں
ہر شام شفق پر میں بھٹکوں ___ہر رات ستارہ ہو جاؤں ہر شام شفق پر میں بھٹکوں ___ہر رات ستارہ ہو جاؤں Reviewed by Unknown on February 06, 2017 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.